PTA Reveals Shocking Details About Elon Musks’ Starlink Satellite Broadband
پی ٹی آے نے ایلن ماسک کے سٹار لنک سٹیلائیٹ براڈ بینڈ کے بارے میں چونکا دینے والی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کموینیکیشن اتھارٹی نے سرکاری طور پر عوام کو مطلع کیا ہے کہ سٹلائیٹ براڈبینڈ سٹار لنک نے پاکستان میں اپنی انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے کے لئے نہ تو درخواست دی ہے اور نہ ہی پی ٹی اے نے انہیں کوئی لائسنس جاری کیا ہے۔ لہذا ، عام لوگوں کو ان کے اپنے مفاد میں مشورہ دیا جا تا ہے کہ وہ سٹار لنک یا اس سے منسلک کسی بھی ویب سائٹ پر دیے جانے والے کسی بھی پری بکنگ آرڈر میں شامل ہونے سے گریز کریں۔ یہ ہدایات ان رپورٹس کے تناظر میں سامنے آئی ہیں کہ سٹارلنک اپنی ویب سائٹ کے ذریعے ، مطلوبہ سبسکرائبرز سے کہہ رہا ہے کہ وہ سامان یا سروسز کے لئے پری آرڈر کے طور پر 99 ڈالر ( قابلِ واپسی) جمع کروائیں۔